این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

لاہور:(لیڈر نیوز)این اے 133 لاہور ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری ، الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ 5 دسمبر کو ہوگی ، این اے 133 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی پرویز ملککے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 21 سے 25 اکتوبر تک جمع کیے جا سکتے ہیں۔ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 26 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ جانچ پڑتال 30 اکتوبر تک مکمل ہو جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 11 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کو 12 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نذر عباس این اے 133 کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ہوں گے جبکہ سید باسط علی شاہ آر او ہوں گے۔

#NA-133 Lahore by-election schedule released #polling in the constituency will be held on December 5