جب تک حکومت اقتدار میں رہے گی‘ معیشت مزید تباہ ہو گی

لاہور:(لیڈر نیوز)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جب تک یہ حکومت اقتدار میں رہے گی ، معیشت مزید تباہ ہو گی۔ حمزہ شہباز نے مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر آنے کا عندیہ دیا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف نیب ریفرنسز پر کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران اپوزیشن لیڈر شہباز شریف روسٹرم پر آئے اور عدالت سے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کی جائے۔شہباز شریف کے وکیل نے دلیل دی کہ ترمیمی آرڈیننس کے بعد گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جانے پر ویڈیو ریکارڈنگ ضروری تھی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے کو دیکھے گی۔ عدالت نے کارروائی 5 نومبر تک ملتوی کردی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو تباہی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ حکومت اقتدار میں رہے گی ، معیشت مزید تباہ ہو جائے گی۔

#as long as this government stays in power, the economy will be further destroyed #Shahbaz Sharif