کورونا مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل کمی آنے لگی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) ملک میں کورونا مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل کمی دیکھی جا رہی ہے۔این سی او سی کے مطابق کل کورونا کی تشخیص کے لیے ملک بھر میں 39902 ٹیسٹ کیے گئے ، جن میں سے 663 میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ، جس سے کورونا کی مثبت شرح 1.66 فیصد ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1265047 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1210897 ٹھیک ہو چکے ہیں۔گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید گیارہ مریض دم توڑ گئے ، جس سے وبا سے اموات کی تعداد 28280 ہو گئی۔ملک میں اس وقت 25870 فعال کورونا مریض ہیں ، جن میں سے 1913 کی حالت نازک ہے۔

#Pakistan is witnessing a steady decline in corona positive cases and deaths #NCOC #corona virus #corona in Pakistan