طالبان کا افغان لڑکیوں کے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا عندیہ

کابل:(لیڈر نیوز)طالبان نے افغان لڑکیوں کے لیے تعلیمی ادارے جلد کھولنے کا عندیہ دیا ہے۔افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد لڑکیوں کے تعلیمی ادارے بند ہو گئے اور پوری دنیا افغان حکام پر زور دے رہی تھی کہ وہ لڑکیوں کے تعلیمی ادارے کھولیں۔افغان طالبان نے تمام لڑکوں کے تعلیمی ادارے کھول دیے تھے اور لڑکیوں کو پرائمری سکول تک سکول جانے کی اجازت دی تھی ، لیکن سیکنڈری سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں لڑکیوں کو کہا گیا تھا کہ جب تک پالیسی نافذ نہیں ہوتی گھروں میں رہیں۔اس حوالے سے طالبان کا موقف تھا کہ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق باقاعدہ پالیسی بنائی جائے گی اور سیکنڈری سکول اور یونیورسٹیاں طالبات کے لیے کھول دی جائیں گی۔اب ، افغان وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے تعلیمی ادارے جلد ہی دوبارہ کھل جائیں گے۔

#Taliban have hinted at reopening educational institutions for Afghan girls soon