کوروناکی چوتھی لہر میں کمی‘554نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: (لیڈر نیوز)کورونا وائرس کی وجہ سے بارہ افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ، جس سے اموات کی تعداد 28312 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.266 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 554 نئے کیس رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 438271 ، سندھ میں 466432 ، خیبر پختونخوا میں 177038 اور بلوچستان میں 33 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 138 ہزار ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 370 ، اسلام آباد میں 16 ہزار 543 جبکہ آزاد کشمیر میں 34412 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 232823 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42126 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1212687 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 1،783 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد ہلاک ہوئے جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 28312 ہوگئی۔ پنجاب میں 12868 ، سندھ میں 7534 ، خیبر پختونخوا میں 5693 ، اسلام آباد میں 937 ، بلوچستان میں 354 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد ہلاک ہوئے۔

#Corona in Pakistan #corona virus #Pakistan