فیس بک کانام‘لوگوتبدیل؟مارک زکربرگ نے فیصلہ کرلیا

نیویارک:(لیڈر نیوز)سوشل میڈیا کے بے شمار صارفین کی پسندیدہ ایپلی کیشن فیس بک کے نام کے بارے میں خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔دی ورج کے مطابق ، فیس بک کا نام تبدیل کرنے کے منصوبے ہیں کیونکہ یہ سوشل میڈیا ایپلی کیشن سے بڑھ کر ڈیجیٹل دنیا میں بدل گیا ہے۔ فیس بک ہر روز اپنی ایپلی کیشن میں دلچسپ تبدیلیاں کرتا رہتا ہے ، جبکہ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ کمپنی فیس بک کا نام تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے ، جو میٹورز (خیالی یا حقیقت کی دنیا) کی نمائندگی کرے گی۔توقع ہے کہ 28 اکتوبر کو مارک زکربرگ کی صدارت میں سالانہ کانفرنس کے دوران فیس بک کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نام کی تبدیلی کا فیصلہ فیس بک کو تنازعات سے بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق رواں ماہ فیس بک کا نام تبدیل کیا جائے گا جبکہ فیس بک کا لوگو بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے تاہم اس صورت میں صارفین کو ایپ کے استعمال میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

#name of Facebook will be changed this month #Mark Zuckerberg #Facebook logo is also likely to be changed