آریان خان کو گرفتار کرنیوالا این سی بی افسر مشکل میں پڑ گیا

ممبئی:(لیڈر نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والا این سی بی افسر سمیر واکھنڈے مشکل میں پڑ گیا۔بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جب سے منشیات کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے سرخیوں میں ہیں۔تاہم اب واکھنڈے کے لیے مشکلات ہیں۔ تازہ ترین پیش رفت میں، ایک وکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ واکھنڈے کے خلاف بھتہ خوری کے الزام میں ایف آئی آر درج کی جائے۔ایک بھارتی خبر رساں ادارے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ سدھا نامی وکیل نے سمیر واکھنڈے اور دیگر چار افراد کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں ان تمام کے خلاف بھتہ خوری کا الزام لگایا گیا تھا۔خیال رہے کہ آریان خان منشیات کیس کے آزاد گواہ پربھاکر سیل نے گزشتہ روز اپنے بیان حلفی میں دعویٰ کیا تھا کہ سمیر واکھنڈے نے آریان خان کی رہائی کے لیے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ این سی بی نے ان سے خالی کاغذات (پنچ لیٹر) پر دستخط کرنے کو کہا تھا۔ تاہم، واکھنڈے نے پربھاکر کی طرف سے لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔

#NCB officer Sameer Wankhede is in trouble #Aryan Khan