بھارت ‘کتے کے دفاع میں گائے سامنے آگئی

لاہور:(لیڈرنیوز)بھارت میں کتے کو بدمعاش سے بچانے کے لیے گائے میدان میں آگئی۔سوشل میڈیا پر ایک بھارتی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو کتے کے کان کھینچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متعلقہ شخص نے کتے کو دونوں کانوں سے پکڑ رکھا ہے اور کتا بھی درد کی وجہ سے چیخ رہا ہے۔اسی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گائے تیزی سے آتی ہے اور کتے کو چھیڑنے والے شخص کو اپنے سینگوں سے مارنا شروع کر دیتی ہے جس سے وہ زخمی ہو جاتا ہے جبکہ کتا وہاں سے فرار ہو جاتا ہے۔

#India #cow came to the field to save a dog from a bully