فیس بک نے چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا

نیویارک(لیڈرنیوز)فیس بک نے رازداری ختم ہونے کے خدشات کے باعث چہرے کی شناخت کا فیچر ختم کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک فیچر کے خاتمے کے بعد تقریباًایک ارب صارفین کا اسکین ڈیٹا ختم کر رہا ہے۔ فیس بک طویل عرصے سے چہرے کی شناخت کے معاملے پرتنقید کا شکار تھا۔یہ انتہائی اقدام فیس بک کی جانب سے حساس دستاویزات لیک ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔صارفین کی تصاویر میں نظر آنے والے افراد کی شناخت خود بخودبند کیئے گئے فیچر سے ممکن تھی۔

#Facebook has removed the face recognition feature