کراچی‘بااثرافرادکی ویڈیووائرل کرنیوالانوجوان اغوا کے بعد قتل

کراچی:(لیڈر نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں بااثر افراد کی جانب سے سڑکیں بلاک کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دو سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں گزشتہ روز سڑک بلاک کرکے بااثر افراد کے شکار کا معاملہ۔ نوجوان ناظم نے وجہ پوچھی تو جھگڑا ہوگیا۔ نوجوان نے ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔مقتول کے بھائی نے الزام لگایا کہ علاقائی ایم پی اے جام اویس گہرام اور ان کے بھائی کریم گہرام نے ان پر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے دباو¿ ڈالا اور مقتول ناظم کو اغوا کر لیا گیا۔نامعلوم کیمپ میں لے جا کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جناح اسپتال پہنچے اور بتایا کہ بدھ کی سہ پہر میمن گوٹھ کے فارم ہاو¿س سے مغوی کی تشدد زدہ لاش ملی۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پولیس اور سیاسی اثر و رسوخ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں لاش کے ہمراہ لواحقین نےمیمن گوٹھ میں واقعہ کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے لاش کوجناح ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حیدر اور میر علی نامی دو سیکیورٹی گارڈز کو جام ہاو¿س سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

#Pakistan #Karachi #youth was killed in Malir Memon Goth area #video of influential people blocking roads went viral