گھریلوصارفین کےلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بھی گرادی‘گھریلوصارفین کےلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی‘کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے بجلی ایک روپے39 پیسے مہنگی کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے حکومتی فیصلے کی توثیق کردی‘نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کافیصلہ جاری کر دیا‘گھریلوصارفین کےلئے بجلی ایک روپے 68 پیسے مہنگی‘کمرشل اورصنعتی صارفین کیلئے بجلی ایک روپے39 پیسے مہنگی‘ماہانہ 200 یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین پر اضافے کااطلاق نہیں ہوگا‘بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر2021 سے ہوگا ‘ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی ہوگا ۔

#Pakistan #Electricity costs Rs 1.68rs for domestic consumers #NEPRA