چین میں بچوں کے سرگول کرنیوالے ہیلمٹ کا رجحان

بیجنگ:(لیڈر نیوز)چین میں ان دنوں بچوں کے سروں کو گول بنایا جا رہا ہے، والدین اپنے بچوں کے سروں کی شکل دینے والے ہیلمٹ اور ٹوپیوں پر ہزاروں ڈالر خرچ کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں گول سر والے شخص کو خوبصورت سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب والدین خصوصی تکیے اور ہیلمٹ خرید رہے ہیں جس سے وہ اپنے بچوں کے سروں کو ایک خاص دائرے کی شکل دے سکتے ہیں۔ اس کے لیے مہنگے ہیلمٹ جیسے سانچے بھی خریدے جا رہے ہیں۔پچھلے مہینے میں اس رجحان میں تیزی آئی ہے۔ والدین کی ایک بڑی تعداد آن لائن یا اسٹورز کا رخ کر رہی ہے۔ ان میں سب سے زیادہ مقبول ہیلمٹ ہے، جو ان کے خیال میں چپٹے سر والے لوگوں کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ والدین دن میں کئی گھنٹے اپنے بچوں کے سروں پر ہیلمٹ جیسی ٹوپی پہناتے ہیں۔

#China: The trend of children's head helmets is on the rise