انسداد دہشت گردی فورس کی کارروائی‘دہشتگرد گرفتار

چکوال:(لیڈر نیوز)انسداد دہشت گردی فورس (اے ٹی ایف) نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی فورس کے ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ چکوال کے علاقے میں ایک دہشت گرد تعینات ہے اور جلد ہی کوئی بڑی کارروائی شروع کر سکتا ہے۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ارقم عزیز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آر پی جی، لانچر، دستی بم، راکٹ چارجر، مشین گن اور دیگر اشیائ برآمد کر لیں۔گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے خضدار کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق خضدار کے علاقے سارونہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا جہاں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران دو مبینہ دہشت گرد مارے گئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

#Anti-Terrorism Force an operation in Chakwal arrested a terrorist