ڈالرایک روپے 63 پیسے مہنگا‘172.14 روپے تک پہنچ گیا

کراچی:(لیڈر نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور ایک ہی دن میں ڈالر 1.63 روپے مہنگا ہوگیا۔لیڈرنیوز کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی۔ ایک موقع پر ڈالرایک روپے 63 پیسے مہنگا ہو کر 172.14 روپے تک پہنچ گیا تاہم بعد میں ڈالر کا انٹربینک ریٹ 171.85 روپے تک پہنچ گیا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں زرمبادلہ کمپنیاں ڈالر خرید رہی ہیں لیکن بہت محدود پیمانے پر فروخت کر رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی 743 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

#Pakistan #dollar has risen by Rs 1.63 #Pakistan Stock Exchange has also seen a decrease of 743 points