شعیب ملک سے شادی کی خبریں‘عائشہ عمر نے خاموشی توڑ دی

کراچی:(لیڈر نیوز)اداکارہ عائشہ عمر نے قومی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔عائشہ عمر نے کچھ عرصہ قبل ایک میگزین کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ میں اپنی اور شعیب ملک کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔چند روز قبل اسی فوٹوشوٹ کی تصاویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچی تھی اور گزشتہ روز عائشہ عمر نے فوٹو شوٹ کی تصویر دوبارہ انسٹاگرام پر شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین میں افواہیں پھیل گئیں۔ عائشہ اور شعیب ملک کے درمیان کیا چل رہا ہے؟تجسس کے باعث ایک صارف نے تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے عائشہ عمر سے پوچھا کہ کیا آپ دونوں کا شادی کا پلان ہے؟عائشہ عمر نے اس صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی اور شعیب ملک کی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’نہیں، ہرگز نہیں، وہ شادی شدہ ہیں اور وہ اپنی اہلیہ سے بہت خوش ہیں، میں شعیب ملک اور ثانیہ دونوں کے لیے بہت احترام کرتی ہوں۔ مرزا، شعیب اور میں اچھے دوست اور خیر خواہ ہیں۔"

#Ayesha Omar has broken her silence marriage to national cricketer Shoaib Malik