بدترین گیس لوڈ شیڈنگ ‘وزیرتوانائی نے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)عوام کے لیے بری خبر، ملک میں گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر وزیر توانائی حماد اظہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ سردیوں میں گیس دن میں صرف 3 بار ملے گی، گیس صارفین کو ناشتہ، دوپہر کا کھانا اور رات کا کھانا کے وقت ملے گی ہفتے میں 3 دن گیس فراہمی کی خبردرست نہیں، گیس پائپ لائن کے معاملات روس کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں،روسی وفد مذاکرات کے نئے دور کے لیے دو سے تین روز میں دوبارہ آئے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایل این جی بورڈ کے ذریعے ایل این جی منگوائی جاتی ہے، ایک یا دو کارگو پی ایس او بورڈ کے ذریعے منگوائے جاتے ہیں، بورڈ کی منظوری کے بغیر کوئی خریداری نہیں کی جاتی، سارا عمل شفاف ہے۔ طرز کا تعین ایک بورڈ کرتا ہے، جس میں نومبر اور دسمبر کے لیے مزید 11 کارگو ہیں۔

#Pakistan #worst gas load shedding in the Pakistan #Energy Minister Hamad Azhar sounded the alarm