برطانیہ ‘ہسپتال کے باہر کاربم دھماکے میں تباہ‘ایک شخص ہلاک

لندن:(لیڈر نیوز)برطانیہ میں لیورپول ویمن اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے لیور پول ویمنز اسپتال کے داخلی دروازے پر کار بم دھماکہ ہوا ہے۔ کار پرائیویٹ ٹیکسی تھی جس میں متوفی ہسپتال آیا تھا۔کار کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے دھماکے میں دہشت گردی کے عنصر کو حادثہ قرار دیا ہے۔پولیس نے ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر کار بم دھماکے کے سلسلے میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی عمریں 29 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔

#LONDON #car bomb blast near the main entrance of Liverpool Women's Hospital