سونیا حسین بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آ گئیں

کراچی:(لیڈرنیوز)اداکارہ سونیا حسین بھی ملک میں بڑھتی مہنگائی سے تنگ آ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں اداکارہ نے کہا کہ پوری قوم مہنگائی سے پریشان ہے اور مہنگائی تھمنے کا نام نہیں لے رہی جب کہ غیر ملکی کرنسی بھی وقتاً فوقتاً اوپر جاتی ہے۔سونیا نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت یہ سوچتی ہے کہ عورت کو گھر چلانے کے لیے اپنا کیریئر قربان کر دینا چاہیے لیکن ہمارے ملک میں بہت سی خواتین مل کر کام کر رہی ہیں اور گھر چلا رہی ہیں۔ ہنستے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں مرد کس قسم کے ذہنی تناو¿ کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کے صرف بال ہی گرتے ہیں۔

#Pakistan #Showbiz #Actress Sonia Hussain #Sonia Hussain is also fed up with rising inflation in the country