لاہور:دامادکی فائرنگ‘ سسراوردوسالے قتل

لاہور:(لیڈرنیوز)شالیمار لنک روڈ پر رام گڑھ بازار میں داماد نے سسر کے گھر گھس کر اپنے سسر اور دو نوجوان سالوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ سید حامد، 25 سالہ فرخ شاہ اور شاہ رخ شامل ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی اور گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم شاہ زیب عرف باو گجر نے اپنے سسر اور سالے پر فائرنگ کی۔لاہور کے سی سی پی او فیاض احمد دیو نے تہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے اور سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ملزم شاہ زیب کو مقتول کے گھر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم اپنے سسر اور دوسالوں کو قتل کرنے کے بعد فرار ہورہاہے۔ ملزمان نے پیدل فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

#Paksitan #Lahore #Shalimar Link Road #Ramgarh Bazaar #son-in-law shot dead his father-in-law and two young men