مقبوضہ کشمیر‘بھارتی ریاستی دہشت گردی‘4نوجوان شہید

سری نگر:(لیڈرنیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے۔کشمیری میڈیا کے مطابق چار کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج نے حیدر پورہ کے علاقے میں گولی مار کر شہید کر دیا۔ قابض فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کر دی۔حیدر پورہ اور قریبی علاقوں میں بھارتی فورسز کا نام نہاد سرچ آپریشن جاری ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ ماہ 20 کشمیریوں کو شہید اور 6 مکانات کو تباہ کیا تھا۔

#Srinagar #Indian state terrorism continues in occupied Kashmir