یمنیٰ زیدی دُلہن بن گئیں‘تصاویروائرل

کراچی:(لیڈرنیوز)ٹی وی انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ یمنی زیدی کا برائیڈل لک اس وقت سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے۔تصویر، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر یمنی زیدی نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی نئی برائیڈل شوٹ سے لی گئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔یمنی زیدی کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سنہری عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔یمنی زیدی نے سنہری جوڑے کے ساتھ سنہری رنگ کے زیورات پہن رکھے ہیں جو ان پر بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ڈرامہ انڈسٹری سمیت شائقین کے دل جیتنے والی یمنی زیدی ہمیشہ کی طرح اس برائیڈل شوٹ میں بھی بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

#Paksitan #TV industry #Yumna Zaidi's Bridal Look #new bridal shoot