شوہرکابیوی کو اُلٹالٹکاکرتشدد‘ویڈیووائرل‘مقدمہ درج

بہاولنگر:(لیڈرنیوز)شوہر کی بیوی کو چھت سے الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے ویڈیو پوسٹ کی جارہی ہے جس کے مطابق یہ ویڈیو بہاولنگر کے قریب رانجھے والا کھوہ کی ہے۔ ملزم کا نام محمد حسین ولد محمد حنیف ہے۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے خاتون کے بھائی کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقدمے میں خاتون کے شوہر محمد حسین کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت تھانہ صدر بہاولنگر میں درج کیا گیا ہے۔

#Pakistan #Bahawalnagar #husband torturing his wife by hanging her upside down from the ceiling