دلہا‘دلہن نے دعوت نامے پر کھانے کے پیسےدرج کردیئے

نئی دہلی:(لیڈرنیوز)بھارت سے ایک حیران کن خبر سامنے آئی ہے جس نے سب کوحیران کرڈالا ہے جہاں اخراجات برداشت نہ ہونے پرایک غیر ملکی جوڑے نے شادی میں شریک افراد سے پیسے مانگ لیے۔تفصیلات کے مطابق اکثر لوگ شادیوں میں اچھے کھانے کی خاطر شرکت کرتے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ اگر آپ سے شادی کے ساتھ ساتھ کھانے کے پیسے بھی مانگے جائیں تو کیا ہوگا؟بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی جوڑے کی جانب سے مہمانوں کو بھیجے گئے دعوت نامے میں کہا گیا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے مہمان شادی میں کھانے کے لیے 99 ڈالر (تقریباً 17 ہزار پاکستانی روپے) ادا کریں گے کیونکہ نوبیاہتا جوڑے کے لیے کھانا برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ مہمانوں.۔Reddit پر ایک صارف نے دعوت نامے کے بارے میں بتایا، جس پر 99 ڈالر فی مہمان (تقریباً 17000 روپے) لکھا ہوا تھا، لیکن اس شادی کی دلچسپ بات یہ تھی کہ بچوں کا کھانا مفت تھا۔

#India #New Delhi #invitation sent to the guests by the foreign couple #bride came in for a lot of flak after she said she would be charging her guests $99