نیوزی لینڈ‘11 سال بعد کوئلے کی کان سے انسانی باقیات برآمد

کرائسٹ چرچ:(لیڈرنیوز) نیوزی لینڈ میں 11 سال بعد کوئلے کی کان سے انسانی باقیات برآمد ہوئی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے کوئلے کی کان میں نصب خصوصی کیمروں کی مدد سے باقیات کو تلاش کیا۔ دو لاشوں کی باقیات کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ ایک لاش کی شناخت نہیں ہوسکی۔نیوزی لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں کان کے ایک حصے سے ملی ہیں جہاں سے انہیں نکالا نہیں جاسکا۔نومبر 2010 میں نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے پر کوئلے کی کان میں ہونے والے دھماکے میں 29 کان کن ہلاک ہو گئے تھے۔

#Human remains have been recovered from a coal mine in New Zealand 11 years later