بہن کی وفات کا تاحال والدہ کو نہیں بتایا‘بشریٰ انصاری

کراچی:(لیڈرنیوز)اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بہن اداکارہ سنبل شاہد کی وفات کو 6 ماہ گزرنے کے باوجود انہوں نے اپنی والدہ کو یہ نہیں ہونے دیا کہ سنبل اس دنیا میں نہیں رہی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اداکارہ نے ایک ٹی وی شو کے دوران کہا کہ کورونا کی وبا کے بعد ہر کسی کی زندگی پہلے جیسی نہیں رہی۔ اداکارہ کے مطابق بیٹے کی موت کے بعد ان کی بہن غمزدہ تھی اور ایک طرح سے ان کی زندگی کا مقصد ہی ختم ہوگیا۔بشریٰ کے مطابق ان کی والدہ اپنی بڑی بہن سنبل سے بہت پیار کرتی تھیں۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی والدہ سنبل سے بات کرنے کی ضد کرتی ہیں تو وہ دوسرے کمرے میں جاکر سنبل بن کر بات کرتی ہوں۔

#Actress Bushra Ansari #still has not let her mother know that Sunbal is no more in this world