ایپل کارپوریشن بھی آئی کار متعارف کرانے کیلئے تیار

لندن:(لیڈرنیوز)ایپل کارپوریشن بھی آئی کار متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جو بجلی سے چلے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کار 2025 تک فروخت کے لیے پیش کی جائے گی۔برطانوی کار لیزنگ کمپنی وناراما نے ایپل آئی کار کا مکمل تھری ڈی ڈیزائن جاری کر دیا ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ ڈیزائن درست اور حقائق پر مبنی ہے۔ کار میں الکحل کا ایک آٹومیٹک میٹر بھی لگایا جائے گا جس سے پتہ چلے گا کہ ڈرائیور نشے میں ہے یا نہیں۔کار کی ونڈ اسکرین اسمارٹ فون کی اسکرین کی طرح ہوگی جس پر سامنے کا منظر اور دیگر سفری معلومات دیکھی جاسکتی ہیں۔ ڈرائیور اپنی سہولت کے مطابق ڈیش بورڈ تبدیل کر سکے گا۔

#Apple Corporation is also preparing to introduce iCar