بنگلہ دیش کیخلاف پہلاٹی20‘پاکستان کے12 کھلاڑیوں کا اعلان

ڈھاکہ:(لیڈر نیوز) پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔قومی ٹیم کے جن 12 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ان میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی اور حارث رو¿ف شامل ہیں۔ حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 19 نومبر (جمعہ) کو شیر بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

# T20 match against Bangladesh #Pakistan has announced 12 players