حریم شاہ اورشیخ رشید پھر خبروں کی زینت بن گئے

کراچی:(لیڈر نیوز)پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر نجی ٹی وی کے شو کا ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں انہیں شو کے میزبان کی درخواست پر شیخ رشید کو فون کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں حریم نے شیخ رشید کو کال کرتے ہوئے اپنا موبائل فون کیمرے میں بھی دکھایا جس میں انہوں نے میزبان کو دکھایا کہ انہوں نے شیخ رشید کا نمبر کس نام سے محفوظ کیا ہے۔حریم نے فون کیا تو شیخ رشید نے ان کا فون ریسیو کیا اور انہیں جلد کال کرنے کی ہدایت کی۔تاہم حریم نے شیخ رشید سے بات کرنے پر اصرار کیا جس پر وزیر داخلہ نے غصے میں بات چیت بند کر دی۔

#Hareem Shah Sheikh Rasheed #Hareem called, Sheikh Rashid