سی این جی سیکٹرکوگیس کی فراہمی بندکرنے کی تجویز منظور

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)وفاقی وزیراسدعمرکی صدارت میں کابینہ کمیٹی توانائی کااجلاس‘ایکسپورٹ اورسیمنٹ سیکٹرکیلئے گیس کی فراہمی جاری رکھنے پراتفاق‘ذرائع کے مطابق سی این جی سیکٹرکوگیس کی فراہمی بندکرنے کی تجویزمنظور کرلی گئی جنرل انڈسٹری کوبھی گیس کی فراہمی بندکرنے کی تجویزمنظور کی گئی‘شدیدسردی میں ان سیکٹرزکی گیس گھریلوصارفین کوفراہم کی جائےگی‘کمیٹی نے گھریلوصارفین کوگیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔قبل ازیں سردیوں میں گیس بحران کے خدشے کے پیش نظر حکومت نے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کر لیا، سی این جی اور جنرل انڈسٹری کو دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔موسم سرما کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان منظوری کے لیے آج کابینہ کی توانائی کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کے سنگین بحران سے بچانے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔سی این جی سیکٹر اور ایکسپورٹ سیکٹر کے علاوہ جنرل انڈسٹری کو دو ماہ اور کیپٹن پاور کو بھی دو ماہ کے لیے گیس کی سپلائی بند کرنے کی تجویز ہے۔

#Pakistan #Due to fear of gas crisis in winter #proposal to cut off gas supply to CNG