میرادل پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑاہے‘ میتھیو ہیڈن

برسبین:(لیڈر نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے گرین شرٹس کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔میتھیو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر اردو میں جاری پیغام میں پاکستان کو مبارکباد دی۔سابق آسٹریلوی بلے باز نے اپنی ٹوئٹ میں مزید کہا کہ وہ برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں اپنا آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں لیکن ان کا دل ڈھاکہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور معاون عملے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری تمام نیک خواہشات پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکو! چھاجاﺅ،میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

#Matthew Hayden #released a message in Urdu for the Green Shirts #heart was connected with all the players and support staff of the Pakistan cricket team