مودی نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے

نئی دہلی: (لیڈر نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے احتجاج کرنے والے کسانوں سے معافی مانگتے ہوئے متنازعہ قوانین واپس لینے کا اعلان کر دیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کسانوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے۔ قوم سے اپنے خطاب میں مودی نے نہ صرف متنازعہ زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے لوگوں سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ کسانوں سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست ہے۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے متنازعہ قوانین کو واپس لینے پر مودی کا شکریہ ادا کیا جب کہ متحدہ کسان مورچہ کے رہنماو¿ں نے کسان مخالف قوانین کو واپس لینے کے اعلان کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ قانون واپس لینے کے لیے پارلیمانی عمل کے مکمل ہونے کا انتظار کریں گے۔گزشتہ سال مودی حکومت نے ہندوستانی پارلیمنٹ میں زراعت سے متعلق تین بل منظور کیے، پہلا زرعی پیداوار تجارت اور تجارت ایکٹ 2020، دوسرا کسانوں کی ترقی اور تحفظ، اور تیسرا ضروری اجناس پر زراعت ایکٹ میں ترمیم۔ جس پر بھارت بھر کے کسانوں نے احتجاج کیا۔

#Indian Prime Minister Narendra Modi has apologized to the protesting farmers #withdraw the controversial laws