ڈویلیئرز کا تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کیپ ٹاﺅن: (لیڈر نیوز)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔جارح مزاج بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے 18 سال سے زائد پر محیط ناقابل یقین کیریئر کا خاتمہ کیا۔اے بی ڈی نے ٹویٹر پر لکھا، "یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے لیکن میں نے تمام کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔"ڈی ویلیئرز کے مطابق، "یہ ایک حقیقت ہے جسے مجھے قبول کرنا چاہیے اور یہ اتنا اچانک لگتا ہے کہ اسی لیے میں آج اس کا اعلان کر رہا ہوں۔

#AB de Villiers has announced his retirement from all forms of cricket