مصر کی پاکستانی مذبح خانوں کوگوشت برآمد کرنے کی اجازت

کراچی: (لیڈر نیوز)پاکستان کے 10مذبح خانوں کو مصر نے گوشت برآمد کرنے کی اجازت دےدی،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ مصری ویٹرنری حکام نے فیصلہ آڈٹ کے نتیجے میں کیا،برآمد کنندگان فائدہ اٹھانے کیلئے پوری رفتار سے آگے بڑھیں،اس شعبے میں برآمد کی بے پناہ صلاحیت ہے،پاکستان کے10 مذبح خانے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

#Egypt allows Pakistani slaughterhouses to export meat