انڈین اداکار اور کامیڈین نے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا

واشنگٹن: (لیڈر نیوز)بھارتی اداکار اور کامیڈین ویر داس نے واشنگٹن میں اپنے شو کے دوران بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔ واشنگٹن ڈی سی کے کینیڈی سنٹر میں ایک شو میں ورداس نے نظم "میں دو ہندوستان سے ہوں" پڑھ کر ہندوستانیوں کو آئینہ دکھایا اور ہندوستان میں پائے جانے والے متضاد سماجی رویوں کا مذاق اڑاتے ہوئے ہندوستان کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کیا۔نظم پڑھتے ہوئے ویرداس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ بھارت میں اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد کامیڈین ویرداس شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ممبئی پولیس کو ویر داس کے ویڈیو کے بارے میں بھی شکایات موصول ہوئی۔ دوسری جانب ویسٹرن انڈین سنی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر بی این تواری نے کہا کہ ویر داس کو کسی بھی پلیٹ فارم پر کام کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ اس کے ساتھ اشتراک یا کام نہ کریں۔اس کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر کپل سبل ویر داس کی حمایت میں سامنے آئے اور کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دو طرح کے ہندوستان ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ دنیا کو یہ پتہ چلے کیونکہ ہمارے اندر عدم برداشت ہے اور ہم منافق بھی ہیں۔

#Vir Das #Indian actor and comedian #unveiled the true face of India during his show