بجلی مزید 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

لاہور: (لیڈر نیوز) سی پی پی اے کی عوام کو بجلی کا زوردار جھٹکا دینے کی تیاری، بجلی مزید 4 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے نیپرا میں اضافی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت 30 نومبر کو ہوگی۔ منظوری کی صورت میں عوام کو 60 ارب روپے سے زائد کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔دوسری جانب کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے بھی نیپرا کو بجلی کی قیمت میں 29 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دے دی ہے۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 2 دسمبر کو کرے گا۔درخواست کی منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین پر 516 ملین کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔

#Pakistan #electricity is likely to be more expensive at Rs 4 75 paise per unit