بلغاریہ میں بس میں آگ لگنے سے 46 افراد ہلاک ہوگئے

صوفیا:(لیڈر نیوز)بلغاریہ میں بس میں آگ لگنے سے 46 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا نے بلغاریہ کی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی بلغاریہ میں ہائی وے پر سفر کرنے والی بس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں تاہم ابھی تک صحیح تعداد سامنے نہیں آئی۔بس حادثے میں 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔

#bus fire in Bulgaria killed 46 people