مسافروں نے پی آئی اے طیارے کو کوڑے دان میں تبدیل کر دیا

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) مسافروں نے پی آئی اے کے طیارے کو کوڑے دان میں تبدیل کر دیا۔ جہاز میں کچرا پھیلانے کے بعدڈیپ کلیننگ کی گئی۔پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ لندن سے واپسی کی پرواز صفائی میں تاخیر کے باعث تاخیر کا شکار ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر فلائٹ PK9785 کی ہیں۔مسافر عام طور پر غیر ملکی ایئرلائنز میں احتیاط برتتے ہیں، لیکن فلائٹ میںگندگی تھی۔ پی آئی اے حکام نے مسافروں سے کہا ہے کہ سفر کے دوران صفائی کا خیال رکھیں۔

#Passengers turned PIA plane into a dustbin