فوری جائیں‘نسلہ ٹاورگرائیں‘سپریم کورٹ کا کمشنر کا حکم

کراچی:(لیڈر نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر اظہارِبرہمی کرتے ہوئے یہاں سے فوری طور پرجانے کا حکم جاری کر دیا، نسلہ ٹاور گرا دیں، دوپہر کو رپورٹ دیں، نسلہ ٹاور کی رپورٹ تجوری ہائٹس کی رپورٹ ساتھ لائیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کو کمشنر کراچی نے بتایا کہ نسلہ ٹاور آپریشن ہم نے شروع کر دیا ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ جھوٹ نہ بولیں ، بتائیں کتنا کام ہوا،عمارت کتنی گری؟ کمشنر کراچی نے کہا کہ عمارت گرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ آپ کوشش کرنا چھوڑ دیں، یہاں سے سیدھا جیل جائیں، ہم سمجھتے ہیں آپ سمجھ نہیں رہے، آپ صرف ٹائم پاس کر رہے ہیں۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے پوچھا کمشنر کراچی کس گریڈ کا افسر ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ کمشنر کراچی گریڈ 21 کے افسر ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ گریڈ 21 کا افسر عدالت میں اس طرح بولتا ہے۔ شہر کی تمام مشینری اور عملہ اتاریں اور نسلہ ٹاور کو گرا دیں۔تجوری ہائٹس کو ابھی تک گرایا نہیں گیا ہے۔ آپریشن جاری ہے تو دوپہر تک رپورٹ تصاویر کے ساتھ پیش کریں۔

#Supreme Court of Pakistan #demolish Nasla Tower