سری لنکا میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

کولمبو: (لیڈر نیوز)سری لنکا میں کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔سری لنکا کی بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی ملک کے مشرقی حصے میں الٹ گئی۔ کشتی الٹنے سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 12 کو بچا لیا گیا۔ڈوبنے والے متعدد افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ کشتی گنجائش سے زیادہ ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔

#Colombo #Sri Lanka boat capsized Six people including four children were killed