نئے اداکاروں کیلئے میدان خالی نہیں چھوڑوں گا‘ سلمان خان

ممبئی: (لیڈر نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر نئے اداکار اسٹار بننا چاہتے ہیں تو انہیں سخت محنت کرنا ہوگی۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے تین دہائیوں تک بالی ووڈ کے سپر اسٹار رہنے والے سلمان خان نے کہا کہ انہوں نے یہ مقام اور اسٹارڈم حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔ 55 سال کی عمر میں بھی محنت کرتا ہوں۔ ہم ان کے لیے میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ ستاروں کا دور کبھی ختم نہیں ہوگا۔ ہر طرف ایک ستارہ ہے۔ اسٹار بننے کے لیے بہت محنت اور بہت سی دوسری چیزیں درکار ہوتی ہیں۔

#Bollywood superstar #Salman Khan #We will not leave the field empty for them