ثاقب نثارکوآج نہیں تو کل سچ بتاناہوگا،مریم نواز

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوز نے کہا ہے کہ ارشدملک نے نوازشریف کونیب مقدمے میں سزادی،ارشدملک کی ویڈیوجومیں نے ریلیزکی تھی پوری دنیاکے سامنے ہے،ارشدملک کونوکری سے نکال کرانہیں سزادی گئی،ثاقب نثارسے چیف جج گلگت بلتستان کیخلاف عدالت جانے کاکہاگیا،آپ کوبتاناہوگااگرسزابنتی ہی نہیں تو کیوں دی؟ ثاقب نثارنے کہامیں کوئی پاگل ہوں جوعدالتوں کے چکرلگاتارہوں،نوازشریف پاگل تھے جوبیٹی کے ساتھ عدالتوں کے چکرلگاتے رہے؟ثاقب نثارکوآج نہیں تو کل سچ بتاناہوگا،5سال میں نوازشریف کے حق میں 5شہادتیں سامنے آئیں، آڈیوکوجعلی ثابت کرنے کیلئے دن رات کوششیں شروع ہوگئیں،کہاگیامختلف تقاریب کی گفتگواٹھاکرآڈیوبنائی گئی ہے،پتانہیں ثاقب نثارکس سے گفتگوکررہے تھے،ثاقب نثارکی آڈیومیں کہاگیافیصلے ادارے دیتے ہیں،آڈیومیں کہاگیاکہ نوازشریف کوسزادینی ہے،آڈیومیں کہاگیامریم نوازکوبھی سزادینی ہے،نہیں بھی بنتی تودینی ہے،آڈیومیں کہاگیاکہ عمران خان کولاناہے،قوم کودکھایاجائے کس تقریر سے ان کی آوازلی گئی،سب سے پہلی گواہی جسٹس شوکت عزیز کی ہے،انہوں نے سنگین الزامات لگائے،ثاقب نثارنے کس تقریر میں کہاعمران خان کولاناہے؟ملک میں انصاف کس طرح عمل میں لایاجاتاہے،یہ سب کے سامنے ہے، سینیٹ انتخابات میں ن لیگ کے سینیٹرزسے شیرکانشان چھین لیاگیا،کروڑوں ووٹ لینے والاوزیراعظم اپنے خاندان سمیت عدالتوں کے چکرلگاتا رہا،نوازشریف کوآپ نے تاحیات نااہل کردیا،مجھے کوئی عوامی عہدہ رکھے بغیر 7سال کیلئے نااہل کردیا،آپ نے اپنی آڈیومیں خودکہاکہ عمران خان کولاناہے ،راناثنااللہ پرمنشیات کاکلاسک کیس بنایاگیا۔

#Maryam Nawaz #If not today, Saqib Nisar will have to tell the truth tomorrow #Arshad Malik has punished Nawaz Sharif