بہاولنگر‘نوجوان نے گن پوائنٹ پرکزن کو اپنی حوس کا نشانہ بناڈالا

بہاولنگر(لیڈرنیوز)بہاولنگر میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا جہاں ایک اور 16 سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس کے مطابق بہاولنگر کے تھانہ تخت محل کے علاقے بستی صدیقہ میں 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں یاسمین کوزیادتی کا نشانہ بنانے والاکوئی اوربلکہ متاثرہ لڑکی کا حقیقی کزن تھا۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد محمد افضل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔متاثرہ لڑکی کے والد کے مطابق لڑکی کے کزن کی ملزم ندیم یاسمین پر بری نظر تھی اور اسی وجہ سے وہ اسے گھر آنے سے منع کرتا تھا۔متاثرہ کے والد نے بتایا کہ ملزم ندیم میرا حقیقی بھتیجا اور پڑوسی ہے جو واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

#Pakistan #Bahawalnagar #sexual abuse #16-year-old girl was allegedly raped