پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ملک گیر ہڑتال کے باعث ملک بھر میں متعدد پٹرول پمپس بند ہیں۔لیڈر نیوز کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیاتھا، پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پیٹرول پمپ بند رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر کی صبح 6 بجے سے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور چترال سمیت ملک بھر کے پیٹرول پمپس بند رہیں گے، حکومت نے مطالبات تسلیم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ نہ ہی حکومت نے ہمارے مطالبات مانے، جب ہمیں یقین دہانی کرائی گئی اور ہم نے 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس کردی۔ لیکن حکومت نے اس یقین دہانی پر عمل نہیں کیا ہے کہ حکومت کے ساتھ اس وقت تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک ڈیلر مارجن کو 6 فیصد تک نہیں بڑھایا جاتا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور اپنے مارجن کے جائزے کے حوالے سے سمری ای سی سی کو ارسال کر چکے ہیں۔ آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

#Pakistan Petroleum Dealers Association has announced a nationwide strike tomorrow