بھارت‘ بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں6.1شدت کا زلزلہ

نئی دہلی:(لیڈر نیوز)بھارت اور بنگلہ دیش کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 6.1 شدت کے زلزلے سے بنگلہ دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقے لرز اٹھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مشرقی ہندوستان سے 140 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہر متاثر ہوئے۔زلزلے سے میانمار، بھوٹان اور چین متاثر ہوئے۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

#Earthquake tremors were felt in different cities of India and Bangladesh