دیور نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو تشدد کرکے قتل کردیا

لاہور:(لیڈرنیوز)لاہور کے نواحی علاقے پھول نگر میں دیور نے مبینہ طور پر اپنی بھابھی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ پھول نگر کے علاقے فیصل ٹاو¿ن میں پیش آیا جہاں اکرم نامی ملزم نے اپنی 28 سالہ بھابھی کو نوکری کی خواہش پر لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔ وہ ایک بچی کی ماں تھیں اور ان کے شوہر گلزار سعودی عرب میں کام کرتے ہیں۔طاہرہ کے بھائی کا کہنا تھا کہ وہ پڑھی لکھی تھی ، اسے پڑھانے کا شوق تھا، اسے پڑھانے کے حوالے سے پیغام ملا، جب وہ معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس آئی تودیور نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیور کے تشدد کے بعد طاہرہ کا دل ٹوٹ گیا اور اس نے زہریلی دوا پی لی۔ تاہم مقتولہ کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال واضح ہو سکے گی۔ جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

#Pakistan #Lahore #Phol Nagar #Dewar allegedly tortured his sister-in-law to death