68سالہ شخص مگرمچھ کو مجسمہ سمجھ کر سیلفیاں لینے لگا

منیلا:(لیڈرنیوز)فلپائن میں ایک بزرگ شہری پر مگرمچھ نے حملہ کر دیا جسے وہ مجسمہ سمجھ کر اس کے ساتھ سیلفیاں لے رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چپاڈا نامی 68 سالہ شخص اپنی فیملی کے ساتھ تھیم پارک آیا تھا اورتالاب میں موجود 12فٹ لمبے مگرمچھ کو مجسمہ سمجھ بیٹھا۔چپاڈا نے سیلفی لینے مگرمچھ کے پاس چلا گیا جس نے چند لمحوں بعد حملہ کر کےبزرگ شہری کا بازو اپنے جبڑوں میں پکڑ لیا اور اسے گھسیٹتے ہوئے تالاب میں لے گیا۔چپاڈاخوش قسمتی سے اپنا بازوچھڑانے میں کامیاب ہوگیا لیکن وہ زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے فوری طبی امداد دی گئی۔

#Philippines #senior citizen was attacked by a crocodile which he thought was a statue