این اے133ضمنی انتخاب ملتوی بھی ہوسکتا ہے‘ الیکشن کمیشن

لاہور:(لیڈرنیوز)این اے 133 میں ووٹ خریدنے کی مبینہ ویڈیو،رپورٹ کل جمع کرائی جائے گی‘الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹوں کی خرید وفروخت ثابت ہوئی توکارروائی ہوگی،الزام ثابت ہونے پرمعاملہ الیکشن کمیشن اسلام آبادبھیجاجائے گا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الزامات ثابت ہونے پرضمنی انتخاب ملتوی بھی ہوسکتا ہے،الیکشن کمیشن کاچیئرمین پیمرا،نادرا،آئی جی پولیس اورکمشنرلاہورکوخط‘ویڈیو کی فرانزک اورمتعلقہ افراد کی نشاندہی کا حکم دیدیا،ریٹرننگ افسرکو کل تک تحریری رپورٹ جمع کرانےکی ہدایت ‘شائستہ پرویزملک سے بھی جواب طلب کرلیاگیا۔

#Election Commission of pakistan #NA-133 by-election may also be postponed #Alleged video of vote buying in NA-133