کورونا‘475نئے کیسز رپورٹ‘مزید10افراد انتقال کرگئے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے مزید 10 افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھےجس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 28728 ہوگئی۔ پاکستان میں کوروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.284 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 475 نئے کیسز رپورٹ ہوئے: پنجاب میں 443,094، سندھ میں 475,616، خیبر پختونخوا میں 179,995 اور بلوچستان میں33479‘ گلگت بلتستان میں 10411، اسلام آباد میں 17668 اور آزاد کشمیر میں 34556 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 219,85,775 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 42,577 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1,242,236 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 905 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

#Pakistan #Corona in Pakistan #Corona in Pakistan has reached 1.284 million