سویڈن کی چند گھنٹے میں مستعفی ہونیوالی وزیراعظم دوبارہ منتخب

سٹاک ہوم:(لیڈرنیوز) سویڈن کی وزیر اعظم کے عہدے سے چند گھنٹوں کے بعد مستعفی ہونے والی میگڈالینا اینڈرسن کو دوبارہ وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کی پارلیمنٹ نے میگڈالینا اینڈرسن کو دوبارہ وزیراعظم منتخب کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ میں سوشل ڈیموکریٹس نے میگڈالینا اینڈرسن کے حق میں 101 کے مقابلے 173 ووٹ ڈالے جبکہ 75 ارکان نے ووٹ نہیں دیا۔سویڈش نظام کے تحت وزیراعظم کے امیدوار کو پارلیمنٹ میں اکثریت کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن امیدوار کے خلاف 175 سے زیادہ ووٹ نہیں ڈالے جاتے۔میگڈالینا اینڈرسن سویڈن کی پہلی خاتون وزیر اعظم ہیں جو دوبارہ منتخب ہوئیں۔ چند روز قبل میگڈالینا نے مخلوط حکومت کی تقسیم کے بعد وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔

#Sweden #Magdalena Andersson #Sweden's prime minister, has been re-elected prime minister