کنگنارناوت کیلئے انیل کپوراپنی بیوی کو چھوڑنے کیلئے تیار

ممبئی :(لیڈرنیوز)کرن جوہر کی شوکا کافی وڈ کرن میں انیل کپور ساتھی اداکار سنجے دت اور کنگنا رناوت کے ساتھ شریک ہوئے ۔ بھارتی میڈیا پر ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں انیل کپور کی شادی کا ذکر ہے۔رپورٹس کے مطابق شو میں گفتگو کرتے ہوئے انیل کپور نے کنگنا رناوت سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔کرن جوہر نے انیل کپور سے پوچھا کہ وہ عورت کون ہے جس کے لیے انیل کپور اپنی اہلیہ سنیتا کپور کو چھوڑ دیں گے؟انیل کپور نے فوراً کنگنا کی طرف اشارہ کیا اور ان کا نام بتایا اور کہا کیا یہ حیرت انگیز نہیں ہے؟ اداکار کا جواب سننے کے بعد کرن جوہر نے کنگنا کو مشورہ دیا کہ یقیناً یہ جواب سن کر کنگنا کو فکرمند ہونا چاہیے۔

#Anil Kapoor ready to leave his wife for Kangan Arnaut